![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/4255710771717943164.jpg)
راولپنڈی (الفجرآن لائن) لکی مروت کے شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں شہید ہونیوالے صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی ،سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران وجوان، شہدا کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔