![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/two-women-murdered-by-husbands-in-separate-incidents-1717070525-5656.jpg)
بشام (الفجرآن لائن) بشام میں جائیداد تنازع پر بیٹوں نے فائرنگ کر کے والدین کو ہلاک ، بہن کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے بشام میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ سے والدین جاں بحق ہوگئے جبکہ بہن شدید زخمی ہوگئی۔
مقامی باشندوں اور ریسکیو 1122اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔