وزیرداخلہ کا انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں ایف آئی اے امیگریشن کادورہ، امیگریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدا یت
کراچی(الفجر آن لائن) کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے دبئی جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے603 تاخیر کا شکار ہوگئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اسی پرواز سے دبئی جارہے تھے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے امیگریشن کے عمل میں بھی تاخیر ہوئی جس پر ایف آئی اے امیگریشن حکام سے بازپرس کی گئی۔
وزیرداخلہ نے انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں ایف آئی اے امیگریشن کادورہ کیا جہاں حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کے ہینگ ہونے پر امیگریشن عمل متاثر ہو رہا تھا، سسٹم ہینگ ہونے کی وجہ سے مسافروں کیامیگریشن کاعمل آدھے گھنٹے متاثر رہا جس پر وزیرداخلہ نے تمام سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے مختلف مسافروں سے امیگریشن سے متعلق بات چیت کی بھی۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں آنے والی فنی خرابی فوری دور کر دی گئی۔

