![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/jnsnd5go_lt-general-upendra-dwivedi_625x300_11_June_24-1024x630.jpg)
نئی دہلی (الفجرآن لائن) بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا ہے جو 30جون کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعینات لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 1964 میں پیدا ہوئے اور اب تک کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔