کویتی وزارت داخلہ نے عمارت و کمپنی مالکان کی گرفتاری کا حکم دے دیا
کویت سٹی (الفجرآن لائن) کویت میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں رہائشی عمارت میں صبح 6 بجے آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے، رپورٹ کے مطابق متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160ملازمین رہائش پذیرتھے جن میں سے متعدد کو بچا کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔حکام نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے۔ کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جبکہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ، اس بارے تحقیقات جاری ہیں۔