![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Hajj-1.jpg)
تمام افراد چھتری ،زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں ،تکلیف و تھکن کی صورت میں کچھ دیر آرام کریں، سعودی وزارت صحت
ریاض (الفجرآن لائن) سعودی حکومت نے گرمی سے بچنے کیلئے عازمین حج کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ اس سال شدید گرمی سب سے بڑا چیلنج ہے جو عازمین حج کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے،حج کے دوران مکہ و دیگر مقدس مقامات پر اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ ڈگری اضافہ دیکھا جائے گا۔ دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے گرمی سے بچنے کیلئے عازمین حج کو احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد چھتری اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور کسی بھی قسم کی تکلیف اور تھکن کی صورت میں کچھ دیر آرام کریں۔