ممبئی (الفجرآن لائن) بھارتی جیولر نے امریکی خاتون کو 300 کے نقلی زیورات 6 کروڑ بھارتی روپے میں بیچ کر چونا لگا دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایک جیولر نے سونے کا پانی چڑھا کر 300 کی نقلی جیولری امریکی خاتون کو کروڑوں روپے میں بیچ ڈالی، پولیس نے امریکی خاتون کی شکایت پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس نے بتایا کہ امریکی خاتون نے بھارتی شہر جے پور کے جوہری بازار کے ایک جیولر سے انسٹا گرام پر رابطہ کیا اور اسے دو سال میں 6 کروڑ بھارتی روپے ادا کر کے جیولری خریدی۔خاتون امریکا میں ہونیوالی ایک نمائش میں اپنے زیورات لے کر گئی تو وہاں جانچ پر معلوم ہوا سونا نقلی ہے جبکہ اس میں جڑے ہیرے بھی جعلی ہیں جس پر خاتون نے واپس بھارت آکر دکاندار سے رابطہ کیا اور نہ ماننے پر پولیس کو شکایت درج کروانے کے علاوہ بھارت میں موجود امریکی سفارتخانے سے بھی شکایت کی ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے دکان کے فرار مالکان باپ ، بیٹا کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے گئے ہیں۔