کوئٹہ (الفجر آن لائن)حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں انتظامی امور کو بہتر بنانے اور پبلک سروسز کے دائرہ کار کو مزید موثر کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے جمعہ کا دن بھی ورکنگ ڈیقرار دے دیا ہے، جس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اب صوبے کے تمام سرکاری ادارے اور دفاتر ہفتے میں پانچ دن کے بجائے معمول کے مطابق کام کریں گے اور جمعہ کے روز بھی دفتری امور حسبِ معمول جاری رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر بلا تعطل سہولیات فراہم کی جا سکیں اور دفتری کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

