کوئٹہ (الفجرآن لائن) سریاب کے علاقے میں تیز رفتار کار اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب کے علاقے میں تیز رفتار کار اور ٹریکٹر کے درمیان ٹکر سے سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے حادثے سے ٹریکٹر اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

