![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/PAKISTAN-ID-AND-PASSPORT_17c98fcc843_medium.jpg)
لاہور (الفجرآن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ایمیگریشن و پاسپورٹ حکام کو خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عاصم حفیظ نے خاتون مہربانو لنگڑیال کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ شادی شدہ خاتون کو اپنی شناختی دستاویزات پر والد کا نام رکھنے کا حق ہے، عدالت قواعد میں تبدیلی کا حکم دے۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محکمہ ایمیگریشن اور پاسپورٹ کو خواتین کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر والد کا نام رکھنے کی اجازت دینے کے قوانین میں تین ماہ میں ترمیم مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔