نوشکی(الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سخت ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوشکی پولیس نے 8 سالہ معصوم بچی بی بی سابیہ کے لرزہ خیز قتل کیس میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد تمام تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں عصمت اللہ ولد نور محمد اور زبیر ولد محمد بلال (ساکنان احمد وال) جبکہ کامران ولد حبیب اللہ (ساکن کلی بھٹو) شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بی بی سابیہ دختر اللہ داد کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، اور اب تمام ملزمان کو قانون کے مطابق حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے

