کوئٹہ(الفجر آن لائن) نوشکی کے علاقے احمدوال میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد بچی کے اہلخانہ اسے لے کر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ نوشکی کے علاقے احمدوال میں پیش آیا۔
اہلخانہ کی درخواست پر نوشکی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔اہلخانہ کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
اہلخانہ نے وزیراعلی بلوچستان اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سخت سے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔

