کوئٹہ (الفجرآن لائن) شالکوٹ پولیس اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاملزم پر چوری ڈکیتی سمیت 21 سے زائد مقدمات درج ہیں جن کے قبضے سے ہزاروں روپے، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز شالکوٹ پولیس کے عملے نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان لالا بڑیچ اور شفیع اللہ زخمی ہوگئے
زخمیوں میں لالا بڑیچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 15 ہزار روپے، 2پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرلئے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شفیع اللہ کے خلاف چوری ڈکیتی سمیت 21 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ مزید کارروائی شالکوٹ پولیس کررہی ہے۔

