![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/27BCE976-B8DB-4592-8036-069A0DA63A34.png)
ضلعی انتظامیہ کی تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
مری : مری کی گھوڑا گلی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق مری کی گھوڑا گلی کے بروری کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سنیو اور نند کوٹ جنگلات کے درختوں میں لگی آگ تیز ہواؤں کے باعث بار بار بھڑک رہی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا آپریشن میں پاک فوج، ریسکیو راولپنڈی کی اضافی نفری، ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو مری کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ فائر فائٹنگ آپریشن کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔