کراچی(الفجر آن لائن) کراچی کے علاقے گزری میں ایک دلخراش واقعے میں سات ماہ کے معصوم بچے کو مبینہ طور پر عمارت کی کھڑکی سے نیچے پھینک کر جاں بحق کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مددگار 15 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔امدادی کارروائیوں اور موقع پر معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ سات ماہ کا بچہ گرنے کے بعد جاں بحق ہو چکا ہے۔
مددگار 15 کی نگرانی میں بچے کی لاش کو قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو عمارت کی کس کھڑکی یا منزل سے نیچے پھینکا گیا، اس حوالے سے تاحال حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داران کا سراغ لگایا جا سکے۔

