![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/GridArt_20240613_172138525-1024x1024.jpg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے فارم ‘ب’ کی شرط ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے فارم ‘ب’ کی شرط ختم کردی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایاکہ اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا ہے،ان وجوہات کی بنا پر داخلہ کیلئے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری سکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔