![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Imran-Riaz.jpg)
لاہور (الفجرآن لائن) جوڈیشل کورٹ نے عمران ریاض کو امانت میں خیانت کے مقدمے سے بری کردیا ، پولیس نے ایک اور مقدمے میں دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار صحافی عمران ریاض کیخلاف جوڈیشل کورٹ لاہور میں امانت میں خیانت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، تھانہ نشتر کالونی پولیس نے عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا۔
عمران ریاض کی جانب وکلاء علی اشفاق اور اظہر صدیق عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران ریاض پر درج مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تاہم پولیس نے انہیں تھانہ سرور روڈ پر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔