پشین میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ کی گئی،زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا
پشین (الفجرآن لائن) بلوچستان کے شہر پشین میں ژوب شاہراہ پر زیارت کراس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشین میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

