لاہور(الفجرآن لائن)سیشن عدالت لاہورمیں مومنہ اقبال کو ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ کاڈراپ سین مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کو بے قصور قراردیدیا گیا۔
سیشن عدالت لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ کی سماعت ہوئی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کو بے قصور قرار دیدیا۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی فی الحال گرفتاری درکار نہیں،این سی سی آئی اے نے تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، عدالت نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔
یادرہے کہ این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے،وکیل مومنہ اقبال کاکہناتھا کہ مقدمے کی تفتیش مدعیہ کو بتائے بغیر تبدیل کی گئی،نئے تفتیشی افسر نے مکمل تحقیقات کے بغیر ملزمان کو کلیئر کردیا۔

