مری(الفجرآن لائن)یونین کونسل مسیاڑی کے گاؤں گوہڑہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سگی ماں نے اپنے دو ماہ کے کمسن بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا،جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملتے ہی مری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور برساتی نالے سے بچے کی نعش نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کردی،ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کے پہلے ہی چھ بچے ہیں اور اس نے مزید بچے کی پرورش سے قاصر ہونے کا مؤقف اختیار کیا،
ڈی پی او کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ خاتون کا ساتواں بچہ تھا،جبکہ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ تقریباً دس سال قبل شادی کے بعد ایک بچہ پہلے بھی ڈونیٹ کیا گیا تھا،پولیس نے بچے کی والدہ کو حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے،جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

