کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران 1,638 کلوگرام آئس (کرسٹل) اور 620 کلوگرام چرس قبضے میں لے کر تلف کی گئی، جبکہ 27 ہزار سے زائد غیر ملکی شراب و بیئر کی بوتلیں اور کین بھی ضائع کیے گئے۔ میر سرفراز بگٹی نے عزم کا اظہار کیا کہ منشیات سے پاک بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنایا


