![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/FBR1690970456-0-1024x773.jpg)
اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی تو بتائیں معافی مانگیں گے، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (الفجرآن لائن) چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیرنے کہا ہے کہ سم بلاک کرنے سے قبل نوٹسز جاری کئے گئے، اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی تو بتائیں معافی مانگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر نے کہا کہ سم بلاک ہونے سے قبل تمام افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔نوٹسز میں گوشوارے جمع کروانے کی یاد دہانی کرائی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو بتائیں ہم معافی مانگیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ 6 ارب روپے کے کیس اپیلوں میں پڑے ہیں۔