راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کر کے ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں انٹلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے کئی خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلئے،پکڑے جانے والوں میں ٹی ٹی پی شوری کا خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشت گروں سے ملتے ہیں، گرفتار کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوثہیں ۔ کامیاب انٹلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔