راولپنڈی (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عاطف بن اکرم کا تبادلہ کر کے انہیں ملک کے مایہ ناز انٹیلیجنس ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس میں ڈی جی سی مقرر کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل عاطف بن اکرم اس سے قبل فروری 2024 سے پنجاب رینجرز کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اب وہ آئی ایس آئی میں کاؤنٹر انٹیلیجنس (سي) ونگ کے اہم ترین عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تاہم، اس اہم ترین عسکری تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے

