خاران(الفجرآن لائن)خاران کلان مغیری مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شہری وحید احمد ولد محمد بخش کے مطابق وہ کلان مغیری مسجد کے قریب موجود تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک کر اسلحہ کے زور پر اس کی موٹر سائیکل، بٹوا، اصل شناختی کارڈ اور نقدی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے متعلقہ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

