اسلام آباد (الفجرآن لائن) سانحہ پمز کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے*14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار 8 معطل افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق معطل افسران کے خلاف فوجداری کارروائی مکمل کرلی گئی جبکہ مقدمہ درج کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر بھی معطل افسران میں شامل ہیں۔وفاقی پولیس نے 8 افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی باضابطہ سفارش کردی ہے، جس کے بعد ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔

