کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کردی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی **جعفر ایکسپریس** 5 اور 6 ستمبر کو روانہ نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو آج **جیکب آباد تک محدود** کردیا گیا ہے، جس کے باعث کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کے لیے **بولان میل** جبکہ چمن کے لیے **چمن پسینجر** بھی گزشتہ 6، 6 ماہ سے بند ہیں۔

