کوئٹہ (الفجرآن لائن) مستونگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر دو مختلف مقامات سے 6 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ نعشیں ملی جنہیں پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر شہر کے قریب 2 مختلف مقامات سے 6 افراد کی نعشیں ملیں ایس ایچ او عبدالرؤف بلوچ نے بتایا کہ ایک نعش ڈی سی ہاؤس کے قریب سے جبکہ دوسری 5 نعشیں دتو موڑ کے قریب سڑک کے کنارے پڑی ہوئی تھیں جو کئی گھنٹوں تک پڑی رہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا تا حال ان کی شناخت نہیں ہوئی۔ اور واقعہ کی اصل وجوہات بھی سامنے نہیں آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد کو کسی دوسرے مقام سے لاکر ان کی نعشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئیں

