اسلام آباد(الفجرآن لائن)حکومت نے درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی برآمد کے لیے ای ٹینڈر جاری کردیاہے۔ٹی سی پی کے مطابق چینی کی برآمد کے لیے ای پی اے ڈی ایس کے ذریعے بولیاں طلب کی گئی ہیں، بولیاں 28 ستمبر 2026 کو صبح 11 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔ ٹی سی پی کے مطابق چینی کی موصول ہونے والی بولیاں بھی 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی، بولیوں کی آن لائن اوپننگ صبح ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کراچی کے پیپری گودام سے موجودہ حالت میں برآمد کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے درآمد شدہ چینی کی برآمد کا فیصلہ ملک میں چینی کے ذخائر اور مارکیٹ کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

