اسلام آباد(الفجرآن لائن)چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی تقرری کے معاملے پروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت شروع نہ ہوسکی اورذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے خط کا جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے گزشتہ ماہ وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی تقرری کے لیے مشاورت کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی قیادت میں حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات بھی کی تھی۔عملہ اپوزیشن لیڈر افس کے مطابق ابھی ہمیں وزیراعظم کا جواب موصول نہیں ہوا۔حکومت کی طرف سے بھی ابھی جوابی خط نہ بھجوائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کے لیے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ناگزیرہے۔

