پیٹرول 358 روپے 77 پیسے اور ڈیزل 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقررپیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا
اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ہونے والے نمایاں اضافے کے بعد ملک بھر میں عوام کے سفری اخراجات سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ آنے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت نئی قیمتیں آئندہ قیمتوں کے تعین تک نافذ العمل رہیں گی

