اسلام آباد(الفجرآن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر 12ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔نیپرانے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا کے فیصلے کے تحت صارفین سے 52 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
یہ رقم ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے بجلی بلوں میں تین ماہ کے دوران وصول کی جائے گی۔حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت مذکورہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے -الیکٹرک کے صارفین پر بھی انہی تین ماہ کے لیے ہوگا۔
تاہم لائف لائن صارفین، پری پیڈ صارفین اور انکریمنٹل کنزیومپشن پیکیج کے تحت بل کیے جانے والے یونٹس کو اس اضافی چارج سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

