نوشکی (الفجر آن لائن)نوشکی کے علاقے کیشنگی چیک پوسٹ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ کے ساتھ کچے راستے میں کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار کار کوئٹہ سے خاران جارہی تھی کہ کیشنگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہسپتال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد چاروں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

