کوئٹہ(الفجرآن لائن) بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام 2026 کے تحت بلوچستان کے 6 ہونہار طلباء کو ملک کے اعلیٰ معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لیے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ منتخب طلباء کا تعلق نصیرآباد، صحبت پور، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔منتخب طلباء میں ضلع صحبت پور سے 2، ضلع کوئٹہ سے 2، جبکہ اضلاع نصیرآباد اور چمن سے ایک، ایک طالب علم شامل ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی، شخصی اور قائدانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تحت بلوچستان کے قابل طلباء کی تعلیمی معاونت کے لیے کوشاں ہے۔ ملک کے معتبر تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کا میرٹ پر انتخاب صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیت اور تعلیمی استعداد کا واضح ثبوت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت حکومت بلوچستان اور باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کی جانب سے تمام منتخب طلباء اور ان کے والدین کو اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ امید ہے کہ یہ طلباء اپنی محنت، نظم و ضبط اور قابلیت کے ذریعے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کریں گے

