اسلام آباد(الفجرآن لائن) وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا نے 10 ستمبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتیں جاری کردی ہیں۔سرکاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 6.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392.67 روپے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔ موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 367.75 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نئی قیمتیں 10 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

