کوئٹہ (الفجرآن لائن) صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ترقی صرف ریت، بجری، سڑکوں اور عمارتوں کا نام ہے۔ لیکن ہمارا ایمان ہے کہ اصل ترقی وہ ہے جس کا براہ راست فائدہ انسانوں کو پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں طالب علموں کا آئی کیو لیول کے لحاظ سے تربت، دشت، تمپ اور مند سمیت پورے خطے کے بچے ایک جیسے ذہین ہیں، لیکن ہمارے حلقے کے بچوں کی اس غیر معمولی کامیابی کی وجہ وہ سہولیات اور تعلیم پر کی گئی سرمایہ کاری ہے جو ہم نے ان کے لیے ممکن بنائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر مالک صاحب نے خود اپنی ایک کارنر میٹنگ میں اس تاریخی کامیابی اور ہماری ہیومن ڈیولپمنٹ کی تعریف کی، تو یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ یہ زبانی جمع خرچ یا محض دعوے نہیں، بلکہ زمین پر موجود وہ حقائق ہیں جو آپ کو ہمارے حلقے کے ہر گاؤں میں نظر آئیں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہر گاؤں میں گرلز اور بوائز ہائی اسکولز کی موجودگی ہے ہر گاؤں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمیہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے گرلز اور بواٸز ڈگری کالجز کا قیام چاہے سافٹ انٹروینشن ہو یا ہارڈ ڈیولپمنٹ ہم ہر وہ قدم اٹھاتے رہیں گے جس سے ہماری نسلوں کا مستقبل روشن ہو۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کا یہ ترقیاتی سفر رکنے والا نہیں ہے، یہ مزید آگے بڑھے گا اور کامیابی کی نئی داستانیں رقم کرے گا۔

