اسلام آباد(الفجر آن لائن)وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھا عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو کراچی پہنچا ہے۔پرویز ملک کا کہنا ہے کہ قطر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حالات کی بہتری کے ساتھ ایل این جی سپلائی میں بھرپور تعاون کرے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریف کریں گے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کا معاملہ آئی ایم ایف پروگرام سے جڑا ہے۔

