![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/D34BE136-3660-407E-98EF-E113C5151C13.jpeg)
دادو : خیرپور ناتھن شاہ میں ٹرک اور لوڈر رکشے میں تصادم سے 4خواتین سمیت 5افراد ہلاک ،6 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں تیز رفتار ٹرک نے لوڈر رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار لوڈر رکشہ سواروں کا تعلق شکارپور کے گاؤں پیر بخش کھوسو سے ہے، زائرین درگاہ سے واپس شکارپور جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔