
ضلعی انتظامیہ نے اگلے 10روزٹماٹر کی دیگر اضلاع سپلائی پر پابندی عائد کردی
پشاور : عیدالاضحی قریب آتے ہی پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں100روپے سے زائد کا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے قریب آتے ہی منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پشاور میں دو روز قبل تک 40 سے 50 روپے فی کلو فروخت ہونیوالے ٹماٹروں کی قیمت 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ پیاز،سبز مرچ ،ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے سے شہری پریشان ہوگئے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے اگلے 10روزکیلئے ٹماٹر کی دیگر اضلاع سپلائی پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا گیاجس کے تحت کسی بھی شخص یا ادارے کو ٹماٹر دیگر اضلاع لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔