کوئٹہ (الفجرآن لائن) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے مستونگ کے علاقے کانک میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار عزت اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید عزت اللہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور عزم دہرایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، کیونکہ پولیس اہلکاروں کا حوصلہ اور عزم ہی

