پیٹرول کی قیمت 370 روپے 80 پیسے، ڈیزل 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر، نئی قیمتیں 11 ستمبر سے نافذ
اسلام آباد(الفجر آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر سے ہوگا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ قیمتوں کے تعین تک نافذ العمل رہیں گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک میں ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث مال بردار اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے ماہانہ سفری اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد 11 ستمبر سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات انہی مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی

