![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/accident-1024x655.jpg)
بولان (الفجرآن لائن) ہندو برادری کے نوجوان عید کی چھٹیاں منانے بولان بی بی نانی پکنک پوائنٹ جارہے تھے ،حادثہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب پیش آیا۔ حادثہ بولان درنجن گوکرت کے درمیان پیش آیا۔ حادثے میں روی کمار ولد مول چند اور رئیس دلیپ کمار ولد ماسٹر مکیش کمار جاں بحق۔ وکی کمار گندلزئی ولد مکیش کمار، شنکر کمار ولد بابو لال اور وجے کمار ولد پرکاش لال زخمی، لیویز ذرائع۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے حادثے پہنچ کر طبی امداد دی، لیویز ذرائع۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ہندو برادری ڈھاڈر سے ہے،لیویز ذرائع