![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/pakistan-police-reuters-representative-1024x768.jpg)
کوئٹہ(الفجرآن لائن )ایس ایچ او صدر تھانہ کوئٹہ عبدالحئی گرانی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ معشوق اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سی پیک روڈ کے قریب موجود ہے۔
جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 20سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چوری شدہ گاڑیوں کو ہزار گنجی اڈے لے جاتے اور وہاں ان جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرتے ہیں۔
ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ او نے دیگر ٹیم کے ہمراہ اوستہ محمد میں کارروائی کرتے ہوئے چاروں گاڑیاں برآمد کر کے کوئٹہ منتقل کی۔ پولیس نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ معشوق کو 2021نیوسریاب پولیس نے گیارہ گاڑیاں چوری کرنے پر گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت نے اسے جیل بھیج دیا تھا۔
2023میں جیل سے باہر آتے ہی دو بارہ گروپ بنایا اور گاڑیاں چوری کرنا شروع کی مزید گاڑیوں کی برآمد کیلئے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے