لاہور (الفجرآن لائن) لاہور میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس نے کہا ہے کہ لاہور میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زائد بارشیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا،وہاں پری مون سون کے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔