![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/1188650_5354852_Karachi-loadshedding-2_updates.jpg)
کراچی (الفجرآن لائن) سخت گرمی کے باوجود کراچی میں بجلی کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام اذیت میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سخت گرمی کے باوجود کراچی میں بجلی کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ طویل بندش کے باعث خواتین، بچے، بوڑھے ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
لیاقت آباد، ایف سی ایریا کے مکینوں نے غیراعلانیہ بجلی کی بندش کیخلاف موسیٰ کالونی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا،اس کے علاوہ کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، ابوالحسن اصفحانی روڈ پر عباس ٹاؤن اور اطراف میں رات کے وقت غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔