![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/606bd476dcdb2.jpg)
لاہور (الفجرآن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی سے متعلق جج کے خطوط سپریم کورٹ کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے، سینئر پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے آئی ایس آئی افسر کی جانب سے سرگودھا کے جج کو فون کرنے بارے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آر پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27جون تک وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ آئی ایس آئی سے متعلق اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کیس آئندہ سماعت کیلئے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔