![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/815417_71337705.jpg)
پشاور (الفجرآن لائن)محکمہ داخلہ خیبرپختونخوانے صوبے کے تمام ڈویژنل و ڈپٹی کمشنر کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈ شیڈنگ معاملے پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہو رہے ہیں، وزیراعلی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی مانیٹرنگ کریں، کسی بھی ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے زائد نہ ہو، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔