![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/istock-156325442_0.jpg)
لاہور (الفجرآن لائن) کمسن بھائی کو جائیداد کی خاطر قتل کرنیوالا سوتیلابھائی خوشاب سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر کالونی لاہور میں13 سالہ لڑکے کے قاتل کو خوشاب سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق علی اصغر نے 13 سالہ سوتیلے بھائی حسیب کو مکان کے لالچ میں قتل کیا، ملزم کے والد احمد نے مکان حسیب کے نام کر رکھا تھا جس کا اسے شدید رنج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔