ملتان (الفجرآن لائن) پہلی حج فلائٹ 159مسافروں کو لے کر ملتان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پہلی حج فلائٹ 159مسافروں کو لے کر جدہ سے ملتان پہنچ گئی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹرحج ریحان عباس نے بتایا ہے کہ حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 9جولائی تک جاری رہے گا، حاجیوں کو لے کر دوسری پرواز لاہور اور تیسری اسلام آباد آئے گی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ بعد از حج آپریشن کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،حکام کے مطابق مجموعی طور 250سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔