![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/modi1709809424-0.jpg)
سرینگر (الفجرآن لائن) حریت کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم مودی کے (آج) جمعہ کو دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جمعہ کو دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کا مقصد بھارت کو واضح پیغام دینا ہے کہ جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، کشمیری غیرقانونی بھارتی تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت عالمی برادری کو علاقے کی صورت حال پر گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، عالمی برادری امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔